80% discount with free home delivery

Tuesday 5 March 2019

دن ﺩﯾﮑﮭﮯ، ﻣﺎﮦ ﺳﺎﻝ ﺩﯾﮑﮭﮯ

دن دیکھے،  ماہ سال دیکھے
لمحے لمحے ،سنبھال دیکھے

میری قسمت  بدل نہ پائی  
میں نے سِکّے  اچھال  دیکھے

تجھ کو انساں پر نہیں ہے حیرت،
اس سے بڑھ کر کمال دیکھے ؟؟

جس نے بھی دیکھنا الگ کچھ
آئے تیرا جمال دیکھے

گزری ہے  زندگی عجب سی 
بس تیرے ہی خیال دیکھے

طاقت ہے عشق میں ،سنا تھا 
میں نے عاشق نڈھال دیکھے

بخشا میں نے عروج جس کو 
وہ اب میرا زوال دیکھے

No comments:

Post a Comment

ہمارے بعد نہ آۓ گا اسے____چاہت میں ایسا سکون ❤❤ ٠ ٠ وہ زمانے سے کہتا پھرے گا مجھے چاہو اس پاگل کی طرح😓😓