80% discount with free home delivery

Saturday 25 May 2019

sad urdu poetry

*جس کی جَھنکار میں دل کا آرام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔*
*میرے ہونٹوں پہ رَقصاں جو اِک نام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔*

*تہمتیں مجھ پہ آتی رہی ہیں کئی،ایک سے ایک نئی خوبصُورت*
 *مگر جو ایک الزام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔*

*دوست جتنے تھے نا آشنا ہو گئے ، پارسا ہو گئے*
*ساتھ میرے جو رُسوا سرِ عام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔*

*صُبح سے شام تک جو میرے پاس تھی، وہ تیری آس تھی*
*شام کے بعد جو کچھ لبِ بام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔*

*مجھ پہ قسمت رہی ہمیشہ مہرباں ، دے دیا سارا جہاں*
*پر جو سب سے بڑا ایک انعام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔*

*غم نے تاریکیوں میں اُچھالا مجھے ، مار ڈالا مجھے*
*اک نئی چاندنی کا جو پیغام تھا ، وہ تیرا نام تھا۔!!!!!*

No comments:

Post a Comment

ہمارے بعد نہ آۓ گا اسے____چاہت میں ایسا سکون ❤❤ ٠ ٠ وہ زمانے سے کہتا پھرے گا مجھے چاہو اس پاگل کی طرح😓😓